18 دسمبر، 2017، 10:50 PM

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کو مسترد کردیا

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کو مسترد کردیا

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے  فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت مسلح افواج کے سربراہان، وزیرداخلہ احسن اقبال، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سمیت دیگر سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔ قومی سلامتی کے اجلاس میں استنبول میں ہونے والے او آئی سی سربراہ اجلاس پر سیکریٹری خارجہ نے بریفنگ دی جس پر شرکاء کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے معاملے پر مسلم امہ کو تشویش ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کا یک طرفہ فیصلہ پاکستان کو قبول نہیں، امریکی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے اقدامات کرے۔

News ID 1877445

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha